پاکستان

آسیہ اندرابی کی عمر قید کی سزاانصاف کا قتل ہے، جماعت اسلامی پاکستان

لاہور:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے غیر قانونی طورپر بھارتی عدالت کی طرف سے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں کو سنائی گئی سزائوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کا قتل قراردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ایک جھوٹے مقدمے میں طویل عرصے سے قید کشمیری خواتین جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی لازوال علامت بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو تین مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے ،جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور سنگین ناانصافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو 30-30سال قید کی سزا سنائی گئی،جو بھارتی ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے۔نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگزرائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی جدوجہد آزادی بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔ انہوں نے پاکستانی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر پر زیادہ فعال اور موثر سفارتی حکمت عملی اپنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button