بھارت

رام مندر چندہ چوری میں بی جے پی کے رہنما ملوث ہیں۔ اکھلیش یادو

لکھنو : سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ رام مندر میں چندہ چوری کے واقعات بڑھ کو 107ہو گئے ہیں اور ان تمام واقعات میں بی جے پی ملوث ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے سماجی رابطوںکی سائٹ”ایکس “پر لکھا کہ ابتدائی تحقیقات میں ایودھیا کے رام مندر میں عطیات چوری کے کیسوں کی تعداد 70سے بڑھ کو 105ہوگئی ہے ۔ اس نے کہا کہ چندہ چور ی کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوری کے یہ تمام واقعات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چندہ میں حکومت کی زیر نگرانی خورد برد کیا گیا اور بی جے پی کے رہنما اور انکے ساتھی اس میں ملوث ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ جو بھگت مذہی مقصد کیلئے رقومات کا عطیہ دیتے ہیں ان سے دھوکہ کیا گیا ہے ، اس سے سناتن دھرم ماننے والوں پر گہری ضرب پڑی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ بی جے پی پر عوام کا بھروسہ ختم ہو رہا ہے ، چندہ چوری سے ملک کی عالمی سطح پر بدنامی ہو رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button