” بی جے پی “والو، رام کا نام بدنام کرنا چھوڑ دو، کانگریس
رام مندر عطیات چوری کیس، فرد جرم میں تاخیر پر کانگریس جنرل سیکرٹری کی تنقید
نئی دلی:کانگریس نے رام مندر عطیات چوری کی تحقیقات میں فرد جرم داخل کرنے میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
کانگریس نے سارے معاملے کی فارنسک جانچ، ذمہ دار افرااد کے خلاف سخت کارروائی اور معاملہ کی شفاف تحقیقات کا اپنا مطالبہ دہرایا۔ کانگریس جنرل سیکرٹری اور انچارچ شعبہ مواصلات جئے رام رمیش نے ”ایکس“ پر چندہ چوری سے متعلق نئے انکشافات اوراس حوالے سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیاجس میں سالیسٹر جنرل تشار مہنا نے مندر کے احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے فارنسک جائرے میں انکشاف کیا کہ عطیات چوری کے 105واقعات پیش آئے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات میں صرف 70واقعات درج کیے گئے تھے ۔ جئے رام رمیش نے لکھا[[ چندہ چوری آستھا دھوکہ دہی ، دیکھ لو بی جے پی والو تم یہ کام نہ کرو، رام کا نام بدنام نہ کرو“۔انہوں نے کہا کہ عطیات چوری تحقیقات کے لیے صرف تین روز درکار تھے لیکن تین ماہ گزر گئے لیکن ابھی تک فرد جرم کا کچھ اتہ پتہ نہیں ہے ، یہ شرمناک ہے ۔
جئے رام رمیش نے کہا کہ بڑے مجرموں کا تحفظ کیا جا رہا ہے ، سار ا زور اس بات پر ہے کہ بڑے چوروں کی طرف سے توجہ ہٹائی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے ، جس میں وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سنگین سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ وہ ملزمان کی مدد کر رہے ہیں۔انہوںنے آخر میں لکھا ”وزیر اعظم جی یاد رکھوکہ آپ کو اپنی خاموشی کا جواب دینا ہی ہوگا“۔







