مقبوضہ جموں و کشمیر

علی رضا سید کی وزیراعظم آزاد کشمیرسے ملاقات، یورپ میں مسئلہ کشمیر پر جاری کوششوں سے آگاہ کیا

اسلام آباد،یکم نومبر (کے ایم ایس) کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کرکے انہیں یورپ میں مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کے لئے جاری کوششوں سے آگاہ کیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیریوں نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں اور بھارت تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکا۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں امن کی خاطر مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلئے بھارت پر دباوبڑھائے۔انہوں نے تارکین وطن کشمیریوں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری ظلم و بربریت کو بے نقاب کریں تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا دیکھ سکے۔ وزیراعظم نے علی رضا سیّد کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیر کونسل ای یو کے پلیٹ فارم سے انہوں نے قابل قدر کام کیا ہے۔ سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے۔جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔علی رضا سید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموںو کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے۔ ان کی تنظیم یورپی یونین میں شامل ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں سرگرم ہے اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کررہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو یورپ میں کشمیر کے حوالے سے کشمیرکونسل ای یو کی کارکردگی کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم کشمیریوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ کشمیرکونسل ای یو کے رہنماوں سمیت یورپ میں آبادکشمیری تارکین وطن نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے اور اس حوالے سے دنیا کی حمایت حاصل کرنے میں زبردست خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔KMS-02/S

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button