پاکستان

جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے: مقررین سیمینار

Speakers shed light on India’s Kashmir policyاسلام آباد: انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق” بھارت کی کشمیر پالیسی، مضمرات اور آگے بڑھنے کا راستہ ”کے موضوع پر ایک سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی طرف سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پربے نقاب کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (NIMA)نے کیا تھا۔مشعال ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی ایجنڈے کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں کنٹرول لائن کے دونوں اطراف رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔سابق چیف آف دی نیول اسٹاف ریٹائرڈ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر 1947ء میں تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جبکہ بھارت اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے حوالے سے عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کو مسلسل نظر اندازکررہا ہے۔ذکا اللہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر ہمارے جسم اور روح کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔وائس ایڈمرل ریٹائرڈاحمد سعید نے جو ڈی جی NIMA ہیں، اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ 2019 میں دفعہ370اور 35-Aکی منسوخی کے بعد بھارتی حکومت منظم طریقے سے کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو تباہ کر رہی ہے۔ ممتاز مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر آدم سعود، سید محمد علی اور سابق سفارتکارندیم ریاض نے بی جے پی کے زیرقیادت ہندوتوا نظریے کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے موثر سفارتی اور میڈیا مہم چلانے پر زور دیا۔ تقریب میں سفارتکاروں، تجزیہ کاروں، ماہرین تعلیم، میڈیا کے نمائندوں، تھنک ٹینکس، طلبا اور یونیورسٹیوں کے پروفیسروں نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button