پاکستان

حکومت پنجاب نے کرتارپور راہداری سے منسلک درشن ریزورٹ کی منظوری دیدی

download (7)لاہور 15: پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے سیاحت کے ترقیاتی ادارے کے تحت کرتارپورراہداری سے منسلک درشن ریزورٹ کے قیام کی باضابطہ منظوری دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محسن نقوی نے جمعہ کولاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کرتار پور راہداری سے منسلک 50 کمروں کے اس ہوٹل پراجیکٹ کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ایمن آباد، فاروق آباد، ننکانہ صاحب اورکرتارپور ہ میں تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہم سکھ یاتریوں کو ناصرف مذہبی سیاحت کی دعوت دیتے ہیں بلکہ ان کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں۔اجلاس میں سیکریٹری ٹور ازم پنجاب راجہ جہانگیر انور نے محسن نقوی کو کرتار پور درشن ریزورٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button