پاکستان

پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں ،انجینئر امیر مقام

سدھنوتی میں کرنل خان محمد خان کی برسی سے خطاب

پلندری:
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں ،بھارت سن لے دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امیر مقام نے ان خیالات کا اظہار سدھنوتی میں کرنل خان محمد خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف ہر محاذ پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ دیدہ دلیری سے پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے الیکشن میں مودی کی ہندوتواپارٹی کو مسترد کر دیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد کشمیر پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے ور افواج پاکستان ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے۔امیر مقام نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے اپنی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صرف کی اور کامیاب قومیں اپنے اصلاف کے نقش قدم پر چل کر اپنی منزل کا تعین کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین پر خان صاحب کی برسی میں شریک ہونے پر انہیں فخر ہے ۔کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن شاہ غلام قادر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس خطہ میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین سدھنوتی پر کرنل خان محمد خان کی برسی کی تقریب سے ہم ہندوستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح ہمارے آبا و اجداد نے یہ خطہ آزاد کروایا تھا ویسے ہی مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کروایں گے۔تقریب سے ڈاکٹر نجیب نقی خان ، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد ، امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف خان ، اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button