امریکہ اپنی سرزمین پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے لے رہا ہے ، ترجمان محکمہ خارجہ
واشنگٹن06 دسمبر (کے ایم ایس)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرMathew Mille نے کہا ہے کہ امریکہ ایک بھارتی اہلکار کی جانب سے سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنن کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی سازش کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، میتھیو ملر نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا”میں نے کل بھی اس معاملے پر بات کی تھی اور میں نے کہا تھا کہ میں اس پر کوئی زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے جو عدالت میں چل رہا ہے لہذا میرے لیے اس حوالے سے بات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ تاہم میں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم نے اس مسئلے کا اعلیٰ ترین سطح پر نوٹس لیا ہے اور سیکرٹری آف سٹیٹ نے براہ راست اپنے غیر ملکی(بھارتی) ہم منصب کے ساتھ یہ بات اٹھائی ہے جنہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ تحقیقات کریں گے اور اب ہم تحقیقات کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔“
انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں بھی کینیڈین سے تعاون کرے۔
The US State Department Spokesperson, Mathew Miller, has said that America is taking seriously the plot by an Indian official to assassinate the Sikh leader, Gurpatwant Singh Pannun, on the US soil. pic.twitter.com/pjjz1us2hn
— KashmirMedia Service (@kmskashmirnews) December 6, 2023