World

بھارتی نژاد نارویجن تاجر لبنان کے پیجر دھماکوں میں ملوث

بیروت: ایک 37سالہ بھارتی نژاد ناروے کا شہری رنسن جوز17ستمبر کو لبنان میں ہونے والے مہلک پیجر دھماکوں میں ملوث ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں جن میں کم از کم 20افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، تائیوان، بلغاریہ، ناروے اور رومانیہ سمیت متعدد ممالک میں عالمی تحقیقات کی جارہی ہے۔ رنسن جوز جو اصل میں بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے وائناڈسے تعلق رکھتا ہے، بلغاریہ میں قائم کمپنی” نورٹا گلوبل لمیٹڈ” کے مالک ہیں۔ اس پر شبہ ہے کہ وہ ان پیجرز کی سپلائی چین میں ملوث ہے جو دھماکوں سے اڑائے گئے تھے۔رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ پیجرز ہنگری کی فرم”بی اے سی کنسلٹنگ” نے تائیوان کی کمپنی” گولڈ اپالو” کے ٹریڈ مارک کے تحت تیار کیے تھے اور وہ جوز کی کمپنی” نورٹا گلوبل” کے ذریعے خریدے گئے تھے۔ہنگری کے ایک میڈیا آئوٹ لیٹ ٹیلیکس نے انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ کاغذ وں میں بی اے سی کنسلٹنگ نے گولڈ اپالو کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن حقیقت میں نورٹا گلوبل اس معاہدے کے پیچھے تھا۔ دھماکوں کے بعدرنسن جوز لاپتہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button