World

بھارت سکھ رہنماکے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے: امریکہ

واشنگٹن 27ستمبر(کے ایم ایس) امریکہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈین حکومت سے تعاون کرے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی بھارت پر الزامات کی مکمل اور منصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ بھارتی حکومت کو کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں کہیں بھی بین الاقوامی جبر باعث تشویش ہے۔ ترجمان نے کہاکہ وہ کینیڈا بھارت کی موجودہ صورتحال کے بارے فکر مند ہیں۔ کینیڈین ہم منصبوں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی بھارت پر الزامات کی مکمل اور منصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ بھارتی حکومت کو کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ تاہم امریکی ترجمان نے خالصتان پالیسی پر جواب دینے سے گریز کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button