World

کشمیری نمائندوں نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیاءتقسیم کیں

ترکیہ31 مارچ (کے ایم ایس) کشمیری نمائندوں نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیاءتقسیم کی ہیں۔ متاثرین میں گرم کپڑے اور دیگر اشیاءزلزلے سے شدید متاثرہ علاقے کہرامنماراس Kahramanmarasمیں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی وساطت سے تقسیم کی گئیں۔
کہرامنماراس زلزلے سے شدید متاثر ہونے والا شہر ہے۔ شہر میں 18,ہزار سے زائد افراد کی جانیں چلی گئی ہیں۔علاقے میں عالمی این جی اوز نے بحالی کی سرگرمیاں بھر پور طریقے سے شروع کر رکھی ہیںاور لگ بھگ50 ہزار افراد کے لیے سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
کشمیری وفد کے ارکان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص امریکہ میں مقیم گمنام پاکستانی جنہوں نے تیس ملین ڈالر کا عطیہ دیا، کی حمایت کو بھی ہر طرف سے سراہا جا رہا ہے۔وفد نے کہا کہ ترکیہ کے عوام کی جموںوکشمیر کے حوالے سے دلچسپی دیدنی ہے اور وہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کیلئے دعا گو ہیں۔
کشمیری وفد نے متاثرین کو یقین دلایا کہ جس طرح ترکیہ نے دکھ کی ہر گڑی میں پاکستان کی مدد کی ہے اسی طرح کشمیری و پاکستانی عوام بھی آزمائش کی اس گھڑی میں انکے ساتھ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button