پاکستان

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بدترین قسم کی ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے: صدر علوی

President Arif Alvi

اسلام آباد:صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین قسم کی ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کرنے پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب عالمی برادری انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی ہے، بدقسمتی سے فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور اسرائیل کی طرف سے ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی بدترین شکل اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ اسرائیلی فورسزنے خواتین، بچوں اور امدادی کارکنوں سمیت ہزاروں بے گناہ لوگوں کو شہید کیا اور ہسپتالوں، سکولوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔ صدر نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے اور اسے فلسطینی عوام کی نسل کشی کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button