پاکستان
پاکستان کی طرف سے تحریک حریت پر پابندی کے بھارتی حکومت کے فیصلے کی مذمت
اسلام آباد:
پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی پسند تنظیم تحریک حریت جموں وکشمیر پر 5سال کی پابندی عائد کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی بھارت کی کشمیری عوام کو محکوم بنانے، احتجاج کوروکنے اور جموں وکشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنے کی ظالمانہ پالیسی کا حصہ ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا بھارت کو اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں پر غیر قانونی پابندی ختم کرتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کا احترام کرنا چاہی