World

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن ہے لیکن حیران کن نہیں، ورلڈ کشمیر اویئر نس فورم

wka-logo-colored-bgواشنگٹن:واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے مودی حکومت کے غیر قانونی فیصلے کو برقرار رکھنے کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اگرچہ مایوس کن ہے لیکن حیران کن نہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم نے ایک بیان میں کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ نے ہی افضل گورو کی سزائے موت کی اس حقیقت کے باوجود توثیق کی تھی کہ چیف جسٹس نے خود اعتراف کیاتھا کہ مبینہ جرم کے واضح شواہد موجود نہیں تھے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے قوم کے اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے افضل گورو کو تختہ دار پر چڑھانے کا فیصلہ دیا تھا ۔بھارتی سپریم کورٹ نے چند سال قبل ایک اورفیصلہ دیاتھا جس میں ہندو اکثریت کو بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا حق دیا گیا تھا۔بیان میں مزیدکہاگیا کہ بھارتی عدالتوں سے کشمیریوں کو منصفانہ فیصلے کی کوئی توقع نہیں ہے کیونکہ بھارت میں عدلیہ مودی کی ہندوتوا بی جے پی حکومت کے زیر اثر ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button