بھارت

بھارت :مدھیہ پردیش میں ہندو مسلم تصادم کے بعد کشیدگی

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ضلع برہان پور کے علاقے برونڈا میں ایک مزار پر ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیر کی رات ہونے والی جھڑپوںمیں ایکدوسرے پرپتھرا ئوکیا گیا جس سے ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔یہ تنازعہ مزار کو زعفرانی رنگ کیے جانے سے شروع ہوا جس پر مسلمانوں نے شکایت درج کرائی۔ نائب تحصیلدار کی نگرانی میں مقامی حکام کی طرف سے ثالثی کی کوششیں کی گئیں لیکن یہ کوششیں بارآور ثابت نہ ہوئیں جس کے بعدتشدد بھڑک اٹھا۔علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا اور امن بحال کرانے کے لیے فلیگ مارچ کیا گیا۔برہان پور کے اے ڈی ایم سپنا انوراگ جین نے تصدیق کی کہ مزار کے آس پاس کے علاقے کومحاصرے میں لے لیا گیا ہے اور مجرموں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے فریقین کے نمائندوں کو بات چیت کے لیے بلایا جائے گا۔حالیہ مہینوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں ہندوتوا عناصر اپنے مفادات کے لیے کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button