APHC-AJKآزاد کشمیر

کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے: وزیر اعظم آزادکشمیر

WhatsApp Image 2023-12-12 at 7.48.42 PMاسلام آباد: آزادجموں وکشمیر کے و زیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پانچ اگست 2019 کے فیصلے کا تسلسل ہے اورکشمیری اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
چوہدری انوار الحق نے حریت قیادت کے ہمراہ جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غزہ جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی تو پھرکنٹرول لائن نہیں رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے ۔بھارتی عدالت نے جس طرح افضل گورو کو پھانسی کی سزا سنائی تھی کشمیریوں کو اسی فیصلے کی توقع تھی ۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ،حریت قائدین اور سیاسی قیادت کے ساتھ ملکر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹھوس لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس بزدلانہ فیصلے کے خلاف کشمیری بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ جمعرات کو مظفرآباد میں آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے اورہم ملکر بھارت کے اس بزدلانہ فیصلے کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیرتحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے اور بطور وزیراعظم میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آزادکشمیر کے تمام وسائل کو تحریک آزادی کشمیر کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں جب تحریکیں چلتی ہیں تو اتار چڑھائو آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور آزادکشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو اکٹھا کیا جائے گا ،آئندہ48 گھنٹوں میں وزیراعظم پاکستان سے ساری کشمیری سیاسی و حریت قیادت مظفرآباد میں ملے گی اور اس بار بھرپور تیاری کے ساتھ اقدامات کئے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنی قیادت پر اعتماد کرنا چاہیے جب تک حریت قیادت موجود ہے اور جب تک میری روح اور جسم کا تعلق موجود ہے میں ،اس تحریک کے ساتھ خود کو وابستہ رکھوں گا ،آپ کو میرے اقدامات کو دیکھنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہو ںنے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ہندو توا کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے اورکشمیری بھارت کے اس عمل کو ناکام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جلد کل جماعتی کانفرنس بھی بلائی جائے گی جس میں جملہ سیاسی قیادت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کا اعادہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت حریت قائدین کی زیر قیادت اپنی منزل حاصل کرے گی ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اس موقع پر کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت ،حکومت پاکستان اور سیاسی قیادت بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے ساتھ ملکر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر تحریک آزادی کو مضبوط سے مضبوط تر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اربوں روپے کی لاگت سے جیل بنا رہا ہے جس میں وہ صرف کشمیریوں کو قید رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر غاصبانہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ہم وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ ملکر بھارت کے ہر اقدام کا مقابلہ کریں گے اور اسے ناکام بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت محمد یاسین ملک کو بھی پھانسی دینے چاہتا ہے ہمیں خدشہ ہے کہ اس سلسلے میں بھی فیصلہ جلد ہو گا ۔ بھارت جو بھی حربہ آزمائے گا، وہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم نہیں کر سکتا ۔

WhatsApp Image 2023-12-12 at 7.48.14 PM

پریس کانفرنس میں حریت رہنما محمد فاروق رحمانی، غلام محمد صفی، شیخ عبدالمتین، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعود، الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی، چوہدری شاہین اقبال، شیخ محمد یعقوب، امتیاز وانی، سلیم ہارون، حسن البنائ، حاجی سلطان بٹ،راجہ خادم حسین، مشتاق احمد بٹ، عبدالمجید لون اورگلشن احمدموجود تھے۔ اس موقع پرسینئر وزیر ریٹائرڈکرنل وقار احمد نور ،وزرا حکومت اظہر صادق ،چوہدری قاسم مجیداورسردار امجد یوسف بھی موجود تھے ۔

https://www.youtube.com/live/1XrFoqv2TQE?si=LUwVqXaD0IihvxVM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button