APHC-AJK
راولپنڈی :حریت کارکن امتیاز عالم کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
راولپنڈی21فروری (کے ایم ایس)
آج راولپنڈی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کشمیری حریت کارکن بشیر احمد پیر المعروف امتیاز عالم کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
بشیر احمدگزشتہ شام راولپنڈی میں ایک حملے میں شہید ہو گئے تھے ۔ ان پر حملہ اس وقت کیاگیا جب وہ نماز مغرب ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے ۔ان کے جنازے میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں اور کشمیری مہاجرین سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ضلع کپواڑہ کے علاقے کرال پورہ سے تعلق رکھنے والے امتیاز عالم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک معروف کمانڈر رہے تھے اور انہوں نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کی قیادت کی تھی۔وہ ایک تعلیم یافتہ اور مذہبی شخصیت تھے ۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور پانچ بچے شامل ہیں۔