مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: پٹن میں آٹھویں جماعت کا طالب علم لاپتہ ہوگیا

Missing-Person-

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں آٹھویں جماعت کا ایک طالب علم جمعرات سے لاپتہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فٹبال سے محبت کرنے والے طالب علم جس کی شناخت ہرند پورہ پٹن کے ذاکر اشرف حجام کے نام سے ہوئی ہے،کی عمر 12سال بتائی گئی ہے۔ ذاکر کے والد محمد اشرف نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ 21دسمبر کو اپنے گھر سے نکلا اورواپس نہیں لوٹا ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اسے ہر جگہ ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں ملا۔ ان کے مطابق ذاکر نے گھر پر بتایا کہ وہ جمعرات کو ایک فٹ بال میچ کے لیے ٹی آر سی سرینگر جا رہا ہے اوراس کے بعد سے وہ گھر واپس نہیں آیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کی تلاش میں ان کی مدد کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button