بھارت

جموں وکشمیر میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورڑ ایکٹ کے نفاذسے حراستی تشددکی حوصلہ افزائی ہورہی ہے: اسدالدین اویسی 

owasi

 

حیدرآباد :بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحا دالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہاہے کہ جموں وکشمیر میں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورڑ ایکٹ کے نفاذ سے حراستی تشدد کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی کا یہ بیان ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین بے گناہ کشمیریوں کے دوران حراست قتل کے بعد سامنے آیا۔بھارت فوجیوں نے تین بے گناہ شہریوں کو جن کی عمریں 27سے 42سال کے درمیان تھیں، جمعے کو دوران حراست شہید کردیا تھا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورڑ ایکٹ کے نفاذ کی وجہ سے اس طرح کے حراستی تشدد میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ مجرموں کو شہری قوانین کے تحت تحقیقات اور سزا دینے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button