بھارت
منی پورمیں3مئی سے اب تک175افراد ہلاک ہوچکے ہیں، انتظامیہ کا اعتراف
امپھال 16 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست منی پور میں انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس 3مئی سے جاری تشدد میں اب تک175افراد ہلاک جبکہ 1ہزار 1سو 8افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انسپکٹر جرنل پولیس آپریشنز آئی کے موئیوا نے دارلحکومت امپھال میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تین مئی سے اب تک 4ہزار 7سو86مکانات کو آگ لگا دی گئی اور 396عبادت گائیں تباہ کی گئیں جن میں 254چرچ اور132مند ر شامل ہیں۔