APHC-AJK

محمود ساغر، شیخ متین کی مسلم لیگ پر پابندی کی مذمت

saghar+mateenاسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے مودی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر مسلم لیگ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی تنظیم پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر اس پر پابندی لگانا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوںنے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میںکہا کہ حق وانصاف کے لیے ا±ٹھنے والی کوئی بھی آواز ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ کبھی دبی ہے اور نہ آئندہ کبھی دب سکے گی۔
انہوںنے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اورمودی حکومت بے گناہ نوجوانوں کے قتل ، گرفتاریوں اور بلا جواز پابندیوں سے انکے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتی ۔ محمود احمد ساغر اور شیخ عبدالمتین نے مزید مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں بالکل اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں اپنا رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلی شدہ متنازعہ خطہ ہے اور اقوام متحدہ نے کئی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کر رکھا ہے جسے وہ حاصل کر کے رہیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button