APHC-AJK

بھارت میں مودی حکومت اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے صحافیوں کو ہراساں کر رہی ہے

APHC (1)اسلام آباد:بھارت میں مودی سرکار اپنے گھنائونے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے صحافیوں کو مسلسل حراساں کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء شیخ عبدالماجد نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ مودی حکومت آلٹ نیوز کے بانی اور فیکٹ چیکر زبیر احمد کا ایکس پر اکائونٹ بند کرانے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ پر دبائو بڑھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت زبیر احمد کی طرف سے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے مشہور اور مودی حکومت کی پالیسیوں کے سخت نقاد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ناقص کارکردگی پر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر کڑی تنقید کاسلسلہ جاری ہے۔شیخ عبدالماجد نے کہاکہ مودی حکومت نے اشتعال میں آتے ہوئے بھارت بھر میں خصوصا مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور انہیں ہراساں کیاجارہاہے۔ جو کہ انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ۔ حریت رہنماء نے عالمی صحافتی تنظیموں اور آزادی صحافت کے علمبرداروں پر زوردیاکہ وہ شدت پسندی کو ترک کرنے، صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرنے کیلئے مودی حکومت پر دبائو بڑھائیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button