ایس آئی اے نے سرینگر میں ایک کشمیری کو گرفتارکرلیا
سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ا دارے ایس آئی اے نے سرینگر میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر سرینگر کے علاقے دلال محلہ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران احمد اللہ ملہ نامی شخص کو گرفتاکیا ۔ انہیں 2013میں ضلع بارہمولہ کے علاقے تارزو سوپورکے تھانے میں درج ایک جھوٹا مقدمے میں گرفتارکیاگیا۔ ایس آئی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں کیس کو خصوصی تحقیقات کے لیے ریاستی تحقیقاتی ادارے کو منتقل کر دیا گیا تھا۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔ بھارتی فورسز کے اہلکار لوگوں کوپوچھ گچھ کے نام پرہراساںکررہے ہیں اوران پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ وہ ان کے مخبر بن کر مجاہدین کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔