مقبوضہ جموں و کشمیر

شہدائے جموں کو خراج عقیدت

مظفرآباد04 نومبر (کے ایم ایس)
پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انتہا پسند ہندو تنظیموں کے کارکنوں اور ڈوگرہ سپاہیوں نے نومبر 1947 میں جموں میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید اور انکے گھروں اور دیگر املاک کو نذر آتش کر دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ظالموں نے مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کا جانسہ دیا اور پھر انہیں بے دردی سے شہید جبکہ ہزاروں مسلمان خواتین کو اغو کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام سے قبل جموں میں مسلمان اکثریت میں تھے لیکن بھارتی حکمرانوں اور ہندو انتہا پسندتنظیموں نے انہیں اقلیت میں بدل دیا ۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کے آج بھی بھارت ایک جارح اور دہشت گرد ریاست کے طور پر مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چھ نومبر کو مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے سپاہیوں ، بھارتی فوجیوںاور ہندو انتہا پسند تنظیموں کے کارکنوں نے نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں جموںخطے میں لاکھوں مسلمانوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button