مقبوضہ جموں و کشمیر

بونیر:کشمیر کانفرنس کے مقررین کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوںکی مذمت

بونیر (خیبرپختونخواہ) 05 نومبر (کے ایم ایس)

خیبرپختونخوا ہ میں منعقد ہ کشمیر کانفرنس کے مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خیبرپختونخوا ہ کے ضلع بونیر میں جموں وکشمیر انصاف پارٹی کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کی طرف سے ”کشمیریوں کی قربانیاں اور ہماری ذمہ داری“کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک حریت جموں کشمیرآزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ اور میڈیا تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں مقبوضہ علاقے میں حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔حریت رہنما امتیاز وانی نے کہا کہ ہم 21ویں صدی میں رہ رہے ہیں اور میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا کسی بھی مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہمیں مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ٹویٹر ٹرینڈز، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرنا چاہیے۔حریت رہنما زاہد صافی نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے لاکھوں کشمیریوںکو شہید کیا جبکہ پلیٹ چھرے مار کو ہزاروںکو بصارت سے محروم کر دیا لیکن بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کو توڑنے میں ناکام رہا ہے۔حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے کہا کہ کشمیری 1947 سے بھارت سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1947 میں بھارتی فوجیوں نے مقامی ہندوتوا فورسز کے ساتھ مل کر جموں میں لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا۔
بعد ازاں حریت رہنماو¿ں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پولیس لائنز بونیر اور یادگار شہدا کا دورہ کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
قبل ازیں جموں و کشمیر انصاف پارٹی کے وائس چیئرمین محمد سلطان بٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ساتھ دینے پر بونیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ محمد سلطان بٹ نے پارٹی چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار کی طرف سے کشمیر کاز کی حمایت کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button