بھارت

بی جے پی رہنما کے قتل کے الزام میں ،پاپولرفرنٹ کے 15اکان کو سزائے موت

004da622-f70b-45ed-9b49-831cde57b304-1171x720ترواننت پورم: بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک عدالت نے ممتاز مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے 15 ارکان کو موت کی سزاسنائی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے ضلع الاپپوزا میں ا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت نے 2021میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما رنجیت سری نواسن کے قتل کے الزام میں مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ کے 15ارکان کو سزائے موت سنائی ہے۔اسپیشل پراسیکوٹر کے مطابق عدالت نے مسلم تنظیم کے ارکان نسیم، اجمل، انوپ، محمد اسلم، عبدالکلام، سرافدھین، منشاد، جسیب راجہ، نواس، سمیر، نصیر، ساکر حسین، شاہ جی اور شرناس اشرف کو موت کی سزا سنائی ہے ۔سری نواسن ایک وکیل اور بی جے پی او بی سی ونگ کے ریاستی سکریٹری تھے جنہیں 19دسمبر 2021 کو ان کے گھرپر قتل کر دیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button