بھارت

ممبئی :بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی طرف سے مساجد اور مدارس کو مسمار کرنے کا مطالبہ

2024-02-12 19_22_10-Maharashtra_ BJP MLA Rants About Mosques and Raises Calls for Arms - Clarion Indممبئی:
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نتیش رانے نے ایک ہندوتوا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں مساجد اور مدرسوں کو مسمار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراشٹر کے حلقے کنکاولی سے منتخب ہونیوالے بی جے پی کے ایم ایل اے نتیش رانے نے ممبئی کے نواحی علاقے گوونڈی میں ہندوتوا ریلی کی قیادت کی اور مساجد اور مدارس کو مسمار کرنے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی لیڈر نے ریلی میں مسلم مخالف نعرے بھی لگائے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانے نے میر ا روڈ کی طرح مسلمانوں کی املاک مسمار کرنے کا مطالبہ کیا۔ میر اروڈ پر گزشتہ ماہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے بعد مسلمانوں کی متعدد املاک کو بلڈوز کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں نے بڑی تعداد میں مساجد اور مدارس بنارکھے ہیں، انہیں ہٹا یاجاناچاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button