بھارت

بھارت: ٹویٹر نے کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے اکائونٹس بند کردیے

2024-02-14 17_48_34-Twitter Blocks Accounts Linked to India Farmers Protests _ TIMEنئی دہلی: بھارت میں مودی حکومت کی بڑھتی ہوئی سنسرشپ کا سلسلہ ایک بارپھر تیز ہوگیا ہے اوربھارتی کسانوں کے جاری احتجاج کی آزادانہ رپورٹنگ کرنے والے کم از کم دو صحافیوں کے ٹویٹر ہینڈل آج بند کردیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سندیپ سنگھ اور مندیپ پونیا کے ٹویٹر (نیانام ایکس)ہینڈل ، بدھ کی سہ پہربلاک کر دیے گئے ۔ اس کے علاوہ مندیپ پونیا کے ادارے” گائوں سویرا” کا ہینڈل بھی بند کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کسانوں کی تحریک کی رپورٹنگ کرنے والے ان ٹویٹر ہینڈلز کو بھارتی حکومت کی ہدایات پر بلاک کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے ہریانہ حکومت نے ریاست کے امبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا کے اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروسزکے علاوہ ایس ایم ایس اور موبائل نیٹ ورکس پر پیش کی جانے والی تمام ڈونگل سروسز کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہزاروںکسان بڑھتے ہوئے نقصانات کی وجہ سے نئی دہلی کی طرف مارچ کر رہے ہیں تاکہ کم سے کم امدادی قیمت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت سے قانونی ضمانت حاصل کی جاسکے۔پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر کسانوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے اورپولیس کی کارروائی میں اب تک درجنوں کسان زخمی ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button