مقبوضہ جموں و کشمیر

وادی کشمیر میں برف باری سے معمولات زندگی مفلوج،پروازیں منسوخ، اہم سڑکیں بند

1سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تازہ برف باری سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے تقریبا دو درجن پروازیں منسوخ اور سرینگر جموں ہائی وے سمیت اہم سڑکیں اور شاہراہیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر سمیت وادی کشمیر اور جموں ڈویژن کے کئی علاقوں میں تازہ برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں ساڑے تین سے چار فٹ اور جنوبی کشمیر کے علاقے کوکرناگ میں 28ملی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام میں 27.7ملی میٹر برف باری ہوئی۔ سونہ مرگ میں گزشتہ دو دنوں میں 5فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔سرینگر جموں ہائی وے کو جو وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے، رامبن اور بانہال کے درمیان مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیاہے۔
دریں اثناء سرینگر-لہہ ہائی وے پر زوجیلا پاس کے مقام پرچار سے پانچ فٹ برف پڑی ہے جس کے نتیجے میں سڑک ہرقسم کی گاڑیوںکے لیے بند کردی گئی ہے۔ وادی کشمیرمیں مغل روڈ، سنتھن-کشتواڑ روڈ اور بانڈی پورہ میں گریز کے دور دراز علاقوں اور کپواڑہ میں کرناہ اورکیران کو ضلع ہیڈکوارٹر سے ملانے والی تمام سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیاہے۔ ادھر سرینگر ہوائی اڈے پر منگل کو مسلسل برف باری کے باعث 23پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ خراب موسم کی وجہ سے کم از کم چھ ٹرینوں کی سروسز منسوخ کر دی گئیں جبکہ کئی دیگر تاخیر کا شکار ہوئیں۔ مسلسل بارش اور برفباری کے باعث کشمیر یونیورسٹی کے حکام نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button