مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ: بھارتی پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا
سرینگر 03 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے شبیر احمد ڈار نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے چندر گیر سے محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار نوجوان پر ایک مجاہد تنظیم کا کارند ہ ہونے کا الزا م عائد کیا گیا ہے۔