جنیوا

جنیوا: ویبنار کے مقررین کا کشمیری خواتین کو انصاف و سماجی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور

WhatsApp Image 2024-03-08 at 8.18.46 PM

جنیوا: جنیوا میں منعقدہ ایک ویبینار کے مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں خواتین کی حالت زار پر تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے انہیں انصاف اورسماجی تحفظ کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ویبنار کے مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری خواتین کے حقوق کے احترام اورانہیں برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فورسز حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبانے کے لیے کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں، خواتین کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے ہزاروں خواتین کے شوہر گرفتاری کے بعد لاپتہ کر دیے ہیں اور یہ خواتین آدھی بیواﺅں کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مقررین نے کہا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں اب تک ہزاروں کشمیری خواتین عصمت دری اور جنسی چھیڑ چھاڑ کا شکار ہو چکی ہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے کئی کشمیری خواتین کو جھوٹے الزامات میں قید کر رکھا ہے ۔
انہوں نے عالمی برادری سے اس معاملے کا موثر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بے انتہا مصائب و مشکلات کا شکار کشمیری خواتین کے تئیں اپنی بے حسی کی پالیسی ترک کر دے۔
”خواتین کے حقوق : مساوات کی طرف ایک سفر“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ”کے آئی آئی آر، ڈبلیو ایم سی، سی ایچ آر اے سی ، آئی اے ایس پی ڈی اور آئی ایم ڈبلیو یو“نے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیاتھا۔سیمینار سے الطاف حسین وانی، میری سکلی، نائلہ شریف، ڈاکٹر فارا، مردیہ سلطانہ، فیض پوری، ڈاکٹر سائرہ شاہ، ڈاکٹر شاہین اختر اور دیگر نے خطاب کی۔ سیمینار کی نظامت ملیحہ مغل کی کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button