جنیوا

جنیوا: تارکین وطن کشمیریوں کا بھارت کیخلاف احتجاجی کیمپ

اقوام متحدہ سے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

Genvaجنیوا : یورپ میں بسنے والے تارکین وطن کشمیر یوں نے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56 واں اجلاس کے موقع پر کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے بھارت کیخلاف احتجاجی کیمپ لگایا۔ کیمپ میں کونسل کے اجلاس میںشرکت کیلئے جنیوا میں موجود کشمیری نمائندوں اور یورپ بھر سے کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق احتجاجی کیمپ کے شرکاءنے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم اور جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر کشمیری نمائندوں نے کیمپ کے شرکاءسے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق اپنے پیدائشی حق، حق خود ارایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق انکا حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔ مقررین نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاءسے کشمیری رہنماو¿ں الطاف حسین وانی ، شمیم شال ، سردار امجد یوسف ، ایڈو کیٹ، پرویز شاہ ، غزالہ حبیب ،ڈاکٹر ولید رسول اور ماریہ اقبال ترانہ نے خطاب کیا۔
دریں اثنا اقوام متحدہ میں ورلڈ مسلم کانگریس کے مستقل نمائندے الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ غیر قانونی اموات کا شکار افراد کی لاشوں کا تحفظ اور شناخت بین الاقوامی قانون کے تحت ایک ذمہ داری ہے۔
الطاف حسین وانی نے یہ بات قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56ویں اجلاس کے موقع پر ایجنڈا آئٹم 3 کے تحت ایک مباحثے کے دوران کہی۔انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری قانون، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے انفرادی جوابدہی سے متعلق ہے، مرنے والوں کے ساتھ ناروا سلوک کو بھی جرم قرار دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم میں لاشوں کومسخ کرنے کے عمل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنگی جرم قرار دیا ہے۔۔الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں لاشوں کی بے حرمتی اور مسخ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں مارے جانے والے کشمیریوں کی میتیں انکے اہلخانہ کے حوالے کرنے کے بجائے دور دراز کے علاقوںمیںدفن کیجاتی ہیں جو عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button