مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک معطل ہونے سے ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں حکام نے سرینگر جموں ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے جس سے مقبوضہ وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والے واحد زمینی راستے پر ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شاہراہ پر چنانی ناشری ٹنل کوبند کرنے سے خاندانوں کو لے جانے والی سینکڑوں کاریں اور سامان سے لدے ٹرک ٹنل کے قریب پھنس گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ ڈلواس کے مقام پرجہاں سڑک کی حالت بہت خراب ہے، سڑک کی مرمت کے لیے نقل و حرکت روک دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی مرمت کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔