مقبوضہ جموں و کشمیر

ویزا اسکینڈل میں 5لاکھ روپے گنوانے کے بعد ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

Hartattack جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں امیگریشن ایجنٹ نے ایک شخص سے ویزے کے بہانے لاکھوں روپے کی رقم ہڑپ کرلی جس سے مذکورہ شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے درہال میں امیگریشن ایجنٹ نے عادل دین سے ویزے کے بہانے لاکھوں روپے کی رقم ہتھیالی جس کے بعد متاثرہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ عادل دین کے اہل خانہ کو امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ اہل خانہ کے مطابق عادل نے دسمبر 2023میں کویت کے ویزا کے لیے ایک مقامی رہائشی منظور حسین کو 5لاکھ روپے دیے۔ ملزم منظور حسین نے عادل کو ویزے کی یقین دہانی کرائی اور رقم لے کر سعودی عرب فرار ہو گیا۔ اہل خانہ نے تھانہ درہال میں شکایت درج کرائی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button