مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں” اچھا نظم ونسق“صرف کاغذات تک محدود ہے: نیشنل کانفرنس

سرینگر23جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ علاقے میں” اچھا نظم ونسق“ صرف کاغذوں تک محدود ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے 20 اضلاع میں اچھے نظم ونسق کے اعشاریے کے اجراءکو بھارتی حکومت کی جانب سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ترقی کے فقدان کو دور کرنے میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے میں ترقی، بنیادی ڈھانچے میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ آج تک لوگوں کو کہیں نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی، ترقی کے فقدان، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور انتظامی عدم استحکام سمیت مختلف معاملات میں مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے 84,000 ملازمتیں، بنیادی ڈھانچے کا فروغ ، کاروبار کو فروغ دینے کے لئے مراعات کی فراہمی، سیاحت، باغبانی اور دستکاری کے شعبوں کے لیے ایک جامع پیکج ابھی تک نظرنہیں آیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے ضلعی سطح پر گڈ گورننس انڈیکس (DGGI) جاری کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرینگر میں اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اچھی حکمرانی اور ترقی کا دعویٰ زمینی حقائق سے بہت دور ہے۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے بنیادی اصولوں میں سے ایک لوگوں کی شرکت اور نمائندگی ہے، ایک ایسا حق جس سے علاقے کے لوگوں کو مسلسل محروم رکھا جاریا ہے۔تاریگامی نے کہا کہ حکام کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے لوگوں کے ان حقوق کو بحال کریں جن سے انہیں محروم رکھا جارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button