مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت جبر واستبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس

APHC (1)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو انکاپیدائشی حق ، حق خود ارادیت دینے کے بجائے انہیں جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں اور بلا جوازپابندیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کا بھارتی اقدام کشمیریوں کے سیاسی مطالبے کو دبانے اور ان کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنانے کی مذموم مہم کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ کسی قوم کی امنگوں اور خواہشات کو نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کے ذریعے ہرگز کچلا نہیں جاسکتا، آزادی پسند جماعتیں کشمیریوں کی امنگوں کی نمائندگی اور ترجمانی کرتی ہیں اور بلاجواز وغیر قانونی پابندیوں اور املاک کی ضبطی سے انہیں حق خود ارادیت کے جائز مطالبے سے ہرگز روکا نہیں جاسکتا۔ ترجما ن نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کیلئے کشمیریوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیںلیکن غیور کشمیری انکے تمام مذموم منصوبوں کا ناکام بنا دیں گے ۔انہوںنے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشاءمیں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، تنازعہ کا واحد حل بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات میں ہی مضمر ہے ، عالمی برادری کو چاہیے کہ اس مسئلے کے حل کے حوالے سے غیر حقیقت پسندانہ بھارتی طرز عمل اور ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور بھارتی قیادت پر اسکے حل کیلئے بھارتی دباﺅ ڈالے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرے تاکہ مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا میں دیر پا امن قائم ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ ان دونوں تنازعات کے حل میں عالمی برادری کی بے حسی نے دنیا کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔عبدالصمد انقلابی نے جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ پر پابندی کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی پسند تنظیموں ، رہنماﺅں کو تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے آواز بلند کرنے سے ہرگز روکا نہیں جاسکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button