مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

APHC (1)سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے عوامی مطالبے کوجس کی انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے ضمانت دے رکھی ہے، دبانے کے لیے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دیرینہ تنازعے کو حل کرنے میں بھارت کی عدم دلچسپی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کی سامراجی ذہنیت کو بے نقاب کرتی ہے۔ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت اور اس کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج اور پولیس کی مدد سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کو روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری تحریک آزادی کو دبانے کے لیے 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید،ہزاروں کو غیر قانونی طور پر نظر بنداور جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنایا جبکہ ہزاروں خواتین کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کردیا۔ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں جاری گرفتاریوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور املاک کی ضبطی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لیے اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button