مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک حاد ثات میں 5افراد کی جانیں ضائع ، آٹھ طلباءسمیت19زخمی

جموں06 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سڑک کے ایک حادثے میں پانچ افراد کی جانیں ضائع جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔
ضلع کے علاقے کیلا موڑ کے قریب ایک مسافر گاڑی ایک آلٹو کار سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری ۔ رام بن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں پانچ افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔ گاڑی سرینگر سے جموںجا رہی تھی ۔
دریں اثنا ضلع ادھمپور میں سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم آٹھ طلباءزخمی ہو گئے۔ضلع کے علاقے مسورا میں ایک بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں آٹھ طلباءزخمی ہوئے۔ زخمی طلباءکو ادھمپور کے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: