بھارت

گرداسپورسینٹرل جیل ، قیدیوں کا جھگڑے کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد

jail indiaچندی گڑھ: بھارتی ریاست پنجاب کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑے میں پولیس اہلکاروں سمیت 4 جیل حکام زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنجاب کے شہر گرداسپور کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس اہلکاروں سمیت جیل حکام نے قیدیوں کو لڑنے سے روکنے کی کوشش کی تاہم قیدیوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد شروع کر دیا جس سے پولیس اہلکار سمیت 4 جیل حکام زخمی ہو گئے ۔زخمی پولیس اہلکار کی شناخت مندیپ سنگھ کے طورپر ہوئی ہے۔جھگڑے میں ایس ایچ او دھڑیوال اور اے ایس آئی جگدیپ سنگھ بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جیل کے حالات کشیدہ بتائے جاتے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button