بھارت

تحقیقاتی اداروں کے غلط استعمال کے خلاف بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا احتجاج

opp

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ارکان نے مودی حکومت کی طرف سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن جیسے تحقیقاتی اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں راہول گاندھی، ششی تھرور اور سنجے سنگھ سمیت اپوزیشن جماعتوں کے مختلف رہنمائوں نے شرکت کی اوراس کا مقصد سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے ان ایجنسیوں کے غلط استعمال کو اجاگر کرنا تھا۔اپوزیشن پارٹیاں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین اور ٹی ایم سی کے وزرا ء کی ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے گرفتاریوں سمیت مختلف معاملات پر حکومت پر تنقید کرتی رہی ہیں۔یہ احتجاج اس وقت کیاگیاجب دو دن کے وقفے کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس ہونے والے ہیں۔اپوزیشن رہنمائوں نے پلے کارڈز اوربینرزاٹھا رکھے تھے جن پر مختلف خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اور مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button