بھارت
ناگالینڈ:نیشنل سوشلسٹ کونسل کے رہنما کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا
کوہیما:بھارتی ریاست ناگالینڈ میں نامعلوم افراد نے ناگالیم ایساک مویہ کی نیشنل سوشلسٹ کونسل کے ڈپٹی لیڈر Khampei Konyak کوگولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالیم ایساک مویہ(این ایس سی این-آئی ایم) کے ڈپٹی لیڈر کھمپے کونیاک کو ریاست کے ضلع مونس کے علاقے نمسا میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کیاگیا۔
قریبا چھ نامعلوم مسلح افراد کا ایک گروپ ان کی رہائش گاہ میں گھس آیا اور انہیں گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔ کھمپے شدید زخمی میں ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔