بھارت

الیکٹورل بانڈ اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کیخلاف ٹیکس دہشت گردی

2024-04-01 18_07_22-Explainer_ What are electoral bonds and what is the controversy_ - India Todayنئی دلی: بھارت میں مودی سرکار نے13 ہزار کروڑروپے سے زائد کے الیکٹورل بانڈ اسکینڈل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ملک میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ٹیکس دہشت گردی شروع کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت نے عام انتخابات سے قبل کانگریس کو 35ارب67کروڑ روپے فوری ادا کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور سی پی آئی ایم کو بھی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 15 کروڑ کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔کانگریس کے بینک اکانٹس پہلے ہی منجمد کئے جا چکے ہیں۔کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکار بھارت میں جمہوریت کو تباہ کرنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس، ای ڈی اور سی بی آئی جیسے تحقیقاتی اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ مودی حکومت بڑی اپوزیشن جماعتوں کو ہراساں کرنے کیلئے انکم ٹیکس اور دوسرے اداروں کوبطور ہتھیار کیوں استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button