بھارت

مدھیہ پردیش: مندر کے کنویں کی چھت گرنے سے 35افرادہلاک

اندور 31 مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک مندر کے کنویں کی چھت گرنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے ۔ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ جمعرات کو شہر کے بلیشور مہادیو جھولی لال مندر میں رام نومی تہوار کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ایک قدیم کنوین کے اوپر بنایا گیا سلیب گر گیا جس سے متعدد افراد کنوے میں گر گئے تھے۔
اندور کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر الیاراجا ٹی نے مندر کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے قریب ہے اور اب تک کنویں سے 35 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button