بھارت

نئی دلی : ہندو سینا نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر بھگوا جھنڈالہرا دیا

نئی دہلی 16 اپریل (کے ایم ایس)ہندو سینا نامی تنظیم نے نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے مرکزی دروزے پر بھگوا جھنڈا لہرا دیا ہے ۔ تنظیم نے یونیورسٹی کیمپس کی دیواروں پر زعفران جے این یوکے نام سے پوسٹربھی چسپاں کر دیے ہیں ۔
ہندو تہوار رام نومی کے دن جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں نان ویج کھانے کے حوالے سے ہنگامہ آرائی کے بعد طلبا کے دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کا معاملہ بھی پیش آیا تھا جس کے بعد اب ہندو سینا نے اب یہاں بھگوا جھنڈا لگا دیا ہے۔یونیورسٹی کیمپس میں 10 اپریل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد یونیورسٹی ایک بار پھر سیاست کا گڑھ بن گئی ہے۔ رام نومی کے موقع پر سبزی خور کھانے کیوجہ سے شروع ہونے والی جھڑپ کے دوران 16 طلباءزخمی ہو گئے تھے۔
دریں اثنا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دس اپریل کو ہونے والے تنازے کے سلسلے میں 30 سے زائد ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے جن کے بیانات جلد قلمبند کیے جائیں گے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button