مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے 5 اگست 2019 کو کشمیر یوں کی بے توقیری کی ، انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،عمر عبداللہ

imagesسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کٹری تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے 5 اگست 2019 اور اس کے بعد کی گئی کارروائیوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے کو تباہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ بی جے پی نے 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کی بے توقیری کی، انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور انکے ساتھ جھوٹے وعدے کئے ۔
انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت تعمیر اور ترقی کی بات کرتی ہے، مجھے ایک نیا منصوبہ دکھائیں جو اس نے 2019 کے بعد شروع کیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس علاقے کے لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button