مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارتی ہٹ دھرمی ہے، مسرت عالم

سرینگر17 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی ہے اور وہ کشمیریوں کی جدوجہد کو طاقت کے بل پردبانے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے۔
مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرار دادوں اور اپنی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں اور وہ اسکے لیے ایک طویل عرصے سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کشمیریوں کی آواز سننے کے بجائے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے انکی جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیامیں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دنیا کا امن داو¿ پر لگا ہوا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کی بات کی ہے اور وہ اس کیلئے بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے۔
مسرت عالم بٹ نے کہا کہ جبر کی بھارتی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ ظلم وستم کے ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریکیں ہرگز دبائی نہیں جاسکتیں۔ انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button