APHC-AJK

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسندوں کو چن چن کو نشانہ بنا رہا ہے، فاروق رحمانی افضل گورو شہید کے خاندان کی جائیداد کی مسماری کی مذمت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سابق کنوینر اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے سوپور میں شہید محمد افضل گرو کے خاندان کی جائیداد کی بلاجواز مسماری کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں کہا کہ ضلع بارہمولہ میں ریونیو اور میونسپل حکام نے 6 اکتوبر کو شہید محمد افضل گورو کی اہلیہ کے ملیکیتی ڈیری فارم کو مسمار کر دیا۔ انہوں نے لکھا یہ کارروائی اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں وکشمیر میں آزادی پسندوںکو چن چن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ”یو ڈی ایچ آر“ کے آرٹیکل 17 کے خلاف ہے جو جائیداد کی ملکیت کا حق دیتا ہے او ر بلاجواز محرومی کو روکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت بین الاقوامی نگران اداروں نے بار ہا کہا ہے کہ انہدامی کارروائیوں کو اقلیتی برادریوں اور سیاسی مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہاہے۔
محمد فاروق رحمانی نے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ بلا جواز مسماری مہم کو روکنے کیلئے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی کارکنوں اور ان کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی املاک کو نشانہ بنانے کی آزادانہ تحقیقات اور بے گھر خاندانوں کے تحفظ، بحالی اور معاوضے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی درخواست کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن وترقی کا راستہ ہموار ہو سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button