خودکشیاں

تنازعہ کشمیرکے نفسیاتی اثرات: کپواڑہ میں 17سالہ لڑکی نے اپنی جان لے لی

images (1)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں چھاپوں ، گرفتاریوں اور محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کے باعث ذہنی دبائو کے نتیجے میں ضلع کپواڑہ میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے اشپورہ ہندواڑہ میں ایک 17سالہ لڑکی نے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ اہل خانہ لڑکی کو قریبی اسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔یہ المناک واقعہ کشمیر جیسے تنازعات سے متاثرہ خطوں میں لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو درپیش ذہنی اورنفسیاتی مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔
دریں اثناء ضلع کشتواڑکے علاقے کشال میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید طور پر زخمی ہوا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button