World

بھارت کی بی ایس ایف نے ایک اور بنگلہ دیشی شہری کو ہلاک کر دیا

qqqڈھاکہ:  بھارتی پیراملٹری” بارڈر سیکیورٹی فورس ”نے بنگلہ دیش کے علاقے برہمن باریا میں ایک اور بنگلہ دیشی شہری کو ہلاک کر دیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلہ دیشی شخص جس کی شناخت 23سالہ محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے، پیشے سے ایک کسان تھا ۔ وہ برہمن باریا کے علاقے قصبہ اپازلہ میںپوٹیا سرحدپر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ محمدحسن اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ پوٹیا میں سرحد پر گیاتھا اور بی ایس ایف نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔اس کے دوستوں محمد یاسین اور ایمن میا ںنے مقامی لوگوں کی مدد سے اسے قصبہ اپازلہ کے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔قصبہ تھانے کے انچارج افسر راجو احمد نے بتایا کہ بی ایس ایف کی فائرنگ میں مارے گئے نوجوان کی لاش کو ضلع ہیلتھ کمپلیکس میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال کے مردہ خانے میں بھیج دیا جائے گا۔سلطان پور کے کیپٹن جاوید بن جبار نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش نے بھارت سے اس معاملے پر باضابطہ طورپر احتجاج کیا۔بھارتی فورسز اس سے پہلے بھی سرحدی علاقوں میں کئی بنگلہ دیشی شہریوں کو ہلاک کر چکی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button