مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں کشمیر: سیاسی جماعتیں بچوں کو انتخابی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہی ہیں

kashmiri-childrenسرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی جماعتیں پوسٹروں،پمفلٹ کی تقسیم، نعرے بازی سمیت دیگر انتخابی سرگرمیوں کے لیے بچوں کو استعمال کر رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 15 سالہ عائشہ کو ایک بااثر رہنما کی انتخابی ریلی میں شرکت کے لیے مجبور کیا گیاجبکہ ایک سیاسی جماعت نے 16 سالہ فیضان کو سری نگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پارٹی بینر اور پوسٹر لگانے کے کام پر لگا دیا ۔
بھارت کے نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے لیے اسکول جانے والے بچوں کے استعمال کی تحقیقات کرے۔
بچوں کے حقوق کے کارکنوں نے مستقبل میں بچوں کو اس طرح کی سرگرمی سے بچانے کے لیے ا قدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button